ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خود کش حملوں کے حوالے سے کی جانے والی مزید تفتیش کے مطابق جدہ میں حملہ کرنے والے خود کش بمبار کا تعلق پاکستان کے بجائے بھارت سے ہے۔سعودی عرب میں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے بعد سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر دھماکا کرنے والا خودکش حملہ آورکا تعلق پاکستان سے تھا جس کی شناخت عبداللہ گلزار کے نام سے ہوئی ہے جو گذشتہ 12 سالوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا تاہم اب اس حوالے سے مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جدہ میں حملہ کرنے والے خود کش بمبار کا تعلق پاکستان کے بجائے بھارت سے ہے، حملہ آور کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ سے ہے ٗ اس کا نام فیاض کاغذی ہے۔واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور قطیف میں مسجد کے قریب ٗ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر خودکش حملوں کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے ٗ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جدہ میں خود کش حملہ کرنے والا پاکستانی ڈرائیورتھا۔
سعودی حکام کا سنگین غلطی کا اعتراف،جدہ میں حملہ کرنیوالے خود کش بمبار کا تعلق پاکستان کے بجائے بھارت سے نکلا،حیرت انگیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
-
عمران خان نے شہباز گل کو پارٹی عہدے سے کیوں ہٹایا؟ شفیع جان کا حیران کن انکشا ف



















































