جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

کہاں بارش برسے گی اور کہاں دھوپ چمکے گی ؟ محکمہ مومیات نے بتا دیا

datetime 7  جولائی  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالفطر کے ایام میں پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور کچھ وسطی علاقوں میں اس ہفتے جاری مون سون بارشوں کا سلسلہ عید کے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ بدھ سے جمعہ کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ اگلے تین روز کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج منگل کی رات اور شام سے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویڑن)، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویڑن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: دیر 02، کاکول01، کشمیر، مظفرآباد 02، کوٹلی01 ، پنجاب، مری01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات میں نوکنڈی کا درجہ حرارت 47، دالبندین 46، سبی، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان43، موہنجودڑو، سکھر، روہڑی اور نور پور تھل میں42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…