ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لالہ موسیٰ ‘لنڈابازارمیں آگ بھڑک اٹھی، پورے بازارکو جلا ڈالا

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ( نیوز ڈیسک ) لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر واقع لنڈابازارمیں پیر کو علی الصبح پراسرارطورپرآگ بھڑک اٹھی،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے بازارکو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائربریگیڈ کے بروقت نہ پہنچنے سے بازار میں واقع سوسے زائددکانیں مکمل طو رپر جل گئیں ‘ ان میں موجود کروڑوں کا سامان جل کرراکھ بن گیا، لنڈا بازارسے پانچ سو گزکے قریب تھانہ ہونے کے باوجود آگ بجھانے کیلئے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہ ہوسکے ،رابطہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے کہاکہ ہم لوگوں کو بلاتے رہے ہیں لیکن کوئی مددکو نہیں آیا،صرف پولیس کی ہی ذمہ داری نہیں لوگوں کو اس نیک کام میں آگے بڑھناچاہئے ،جب اس موقعہ پر ایس ایچ او سے پوچھاگیاکہ لوگ اسے شرارت قراردے رہے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہے تو ایس ایچ او نے بڑے سخت لہجے میں کہاکہ میں اسے شارٹ سرکٹ نہ کہوں تو اور کیا دہشتگردی کہوں ،یہاںیہ امربھی قابل ذکرہے کہ لنڈابازارمیں کل افغانیوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں ریڈبھی ہواتھا اور 20کے قریب افغانیوں کو پولیس نے حراست میں بھی لیاتھا،جبکہ یہ بھی بتایاجاتاہے کہ اس جگہ کے مالکان نے پٹھانوں کو یہ جگہ 26فروری کو خالی کرنے کا بھی نوٹس دیاہواتھا،اس جگہ کا تنازعہ جہلم کی راجہ برادری اور مقامی کاروباری شخصیت کے درمیان چل رہاہے،تاہم اصل حقائق آئندہ چندروزمیں واضح ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…