لاہور ( این این آئی) لاہور کی سول عدالت نے گلوکارہ فریحہ پرویز کی طلاق کے دعویٰ پر شوہرکو پیش نہ ہونے پر جرمانہ عائد کردیا۔سول جج نوید اختر نے فریحہ پرویز کے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت کے حکم کے باوجود فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید نے عدالت میں جواب جمع نہ کرایا۔ جس پر عدالت نے فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید کو جواب داخل نہ کرانے پر پانچ سو روپے جرمانہ کردیا۔ادھر عدالت نے نعمان جاوید کو حکم دیا کہ وہ پندرہ جولائی کو فریحہ پرویز کے دعوی کا جواب داخل کریں۔واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہرنعمان جاوید سے خلع حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، جبکہ فریحہ پرویز کے خلاف ان کے شوہر نے بھی عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے۔