پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’میں ایسے ملک میں نہیں رہتا جہاں دین کے ۔۔‘ عرفان خان کا نیا بیان‘ کس طرف اشارہ کیا؟نئی بحث چھڑ گئی

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سائٹس پر بالی وڈ اداکار عرفان خان کے متنازعہ بیانات کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا جس کے بعد اسلامی اسکالرز اور علما نے بھی عرفان خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنی اداکاری اور کیرئیر پر دھیان دینے کی تجویز تھی۔ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی تنقید کے پیش نظر عرفان خان نے ایک مرتبہ پھر سب کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ، جو مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں یا تو وہ خود احتسابی نہیں چاہتے یا انہیں کسی نتیجے پر پہنچنے کی بہت جلدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک مذہب دقیانوسیت اور جنونیت کا نہیں بلکہ خود احتسابی، اعتدال پسندی ، حکمت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔اپنے پیغام میں علما کو مخاطب کرتے ہوئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام! مجھے مت ڈرائیے۔ خدا کا شکر ہے کہ میں ایک ایسے ملک میں نہیں رہتا جہاں دین کے ٹھیکیداروں کی حکومت ہو۔خیال رہے کہ اپنی فلم کی پروموشن کے دوران جے پور میں عرفان خان نے مسلمانوں کے روضے رکھنے اور محرم کو ایک مذاق بنا کر رکھ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…