اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا کا سفر کرنے والوں کو اب اپنی ذاتی تفصیلات کے ہمراہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوباما انتظامیہ نے امریکا کا سفر کرنے والوں سے رضاکارانہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات بتانے کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو مزید موثر بنانا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ممالک جن کے شہریوں کو بغیر ویزے کے 90 روز تک امریکا میں رہنے کی اجازت ہے ان سے سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات سے متعلق نہیں پوچھا جائے گا جب کہ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن حکام کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی سے کسی بھی شخص کے ممکنہ غلط عزائم سے متعلق تحقیقات میں مزید آسانی ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی کانگریس نے مختصر مدت کے لئے امریکا کا سفر کرنے والوں کے لئے قوانین میں سختی سے متعلق بل پاس کیا تھا۔
امریکہ جانیوالوں کیلئے نئی مشکلات‘ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ کیا کیا جائے گا ؟ جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
عمران خان نے شہباز گل کو پارٹی عہدے سے کیوں ہٹایا؟ شفیع جان کا حیران کن انکشا ف



















































