جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی فلمیں جمعہ کے روز ہی ریلیز کیوں کیجاتی ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 29  جون‬‮  2016 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کا دن پورے ویک کا آخری ورکنگ ڈے ہوتا ہے۔ جمعہ آتے ہی نوکری پیشہ افراد سکون کی سانس لیتے ہیں کیونکہ اس کے بعد انھیں ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ جمعہ کے روز ہی اپنے تمام کام نمٹاتے ہیں تاکہ چھٹی کے دن آرام کر سکیں۔اپنی فیملی کو وقت دیکھ سکیں یا کوئی نئی فلم دیکھنے جا سکیں۔اگر آپ فلموں کے شیدائی ہیں تو آپ کو پتہ ہوگا کہ بھارت میں فلمیں جمعہ کے روز ہی ریلیز کی جاتی ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ ہفتہ کا آخری دن ہونے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا میں جمعہ کے روز فلمیں ریلیز کرنے کا رواج بہت پرانا ہے جو ساٹھ کی دہائی میں شروع ہوا تھا۔ 1960ء میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم مغل اعظم کا شمار بھی ان فلموں میں ہوتا ہے جو جمعہ کے روز ریلیز کی گئیں۔ فلم مغل اعظم کو 5 اگست 1960ء میں جمعہ کے روز ریلیز کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دراصل ہندو مذہب میں جمعہ کے دن کو لکشمی دیوی سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اسی لئے فلم کے پروڈیوسرز اپنی فلم کی کمائی کیلئے جمعہ کا دن منتخب کرتے ہیں۔ بھارت میں فلم کی ریلیز کے دن کو مہورت کہا جاتا ہے۔ فلم کے مہورت والے دن لکشمی دیوی کو خوش کرنے کیلئے ناریل توڑے جاتے ہیں اور پوجا پاٹ بھی کی جاتی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…