جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

قندیل بلوچ کی جان پر بن آئی،مفتی عبدالقوی کے واقعے کی حقیقت بیان کردی

datetime 28  جون‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) ماڈل قندیل بلوچ نے حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، دھمکیاں مل رہی ہیں، ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سوشل میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے،اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہو گی۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ میری جان پر بنی ہوئی ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ یہ بھی پبلسٹی سٹنٹ ہے۔ اگر میری جان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزارت داخلہ ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری جان کو خطرہ ہے تاہم دھمکیاں دینے والے کا نہیں پتہ کہ وہ کون ہے۔ دھمکیاں کبھی فون کے ذریعے یا ای میلز کے ذریعے مل رہی ہیں۔ قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے۔ اگر میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ غلط استعمال ہوا تو اس کی میں ذمہ دار نہیں ہوں گی۔ قندیل بلوچ نے میڈیا نمائندوں کے سامنے کہا کہ میں علمائے کرام کی عزت کرتی ہوں۔ انہوں نے ہی اسلام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ سارے مفتی یا علما برے نہیں ہوتے۔ مفتی عبدالقوی خدا کی پکڑ میں آئے، میں صرف ایک ذریعہ تھی۔ مفتی عبدالقوی کو جان بوجھ کر بدنام نہیں کیا۔ جو کچھ کیا خدا کی طرف سے ہوا۔ جب سے مفتی عبدالقوی کا معاملہ سامنے آیا ہے سکیورٹی تھریٹس ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا سٹار نے کہا کہ قندیل بلوچ جو کرتی ہے سب کے سامنے کرتی ہے۔ میں جو کچھ کر رہی ہوں، بہت اچھا کر رہی ہوں۔ میرا سوال ہے کہ قندیل بلوچ کو ہی کیوں اچھالا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…