اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی ٹیم سیمی فائنل تک نہیں جائے گی ۔آسٹریلوی کھلاڑی ہسی نے پیشگوئی کر دی

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن …… سابق آسٹریلین کرکٹر مائیک ہسی نے کہا ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گی۔
ہسی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ” انڈیا ایک بہترین ٹیم ہے اور اس میں بہت ٹیلنٹ ہے جبکہ رواں سیزن میں ان کا کھیل دیکھ کر بہت مزہ آیا اور یہ یقین بھی ہے کہ آنے والے وقتوں میں ہندوستانی ٹیم دنیائے کرکٹ میں ایک بڑی قوت ثابت ہو گی لیکن ان سب کے باوجود مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کر سکے گی۔ مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم سری لنکا ہو گی۔ ہسی کا کہنا تھا کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی شارٹ پچ گیندوں کو بہت اچھے طریقے سے کھیلتے ہیں اور وہ ٹورنامنٹ میں زیادہ باﺅنس والی پچ پر کھیلنا ہی پسند کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ہسی نے کہا کہ ورلڈ میں فتح کیلئے میری دعائیں آسٹریلین ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن ابھی فاتح کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں تاہم جو ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اسے شکست دینا کسی بھی ٹیم کیلئے بہت مشکل ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…