لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا)نے پنجاب کے 14ہزار نوجوانوں کو صوبہ بھر کی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں روزگار فراہم کر دیا ، ایک لاکھ ہنر مندافرادی قوت کو اگلے تین سال میں مرحلہ وار مشرق وسطی کے ممالک میں بھیجا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار چےئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں پلسیمنٹ سیل کے جائزہ کار اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، حامد غنی انجم، اظہر اقبال شاد،عامر عزیز، عظمی نادیہ، امبر چٹھہ اور دیگر افسران موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو اٹلس ہونڈا، اٹک ریفائنری، اینوویٹیو انجینئرنگ ، اورینٹ الیکٹرانکس، الحدیدانجینئرنگ ، نیسپاک، فائکو ہائی ٹیک، کوکا کولا، کریسنٹ باہو مان،گولڈن پمپس، رائل فینز، راوی آٹوز اور دیگر معروف انڈسٹریز میں روزگار کے مواقع فراہم کر دئے گئے ہیں۔ٹیوٹا نے ضلعی سطح پر 20پلیسمنٹ افسران کی تقرری کر دی ہے اور پلیسمنٹ افسران اپنے اضلا ع میں انڈسٹریز کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ فارغ التحصیل ہنر مندوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اعدادو شمار اکٹھے کئے جا سکیں۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں پلیسمنٹ سیل قائم کیا جا چکا ہے۔بھرتی کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے منتخب شدہ افرادی قوت ٹیوٹاپنجاب کے پلیسمنٹ سیل کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائی جائے گی۔ بیرون ملک نوجوانوں کو بھجوانے کیلئے پاسپورٹ، میڈیکل چیک اپ، پروٹیکٹر فیس، نادرہ کارڈ اور سفری اخراجات کے تمام معاملات کوٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔ ٹیوٹا نے انڈسٹری کی مشاورت سے تیسرے مرحلے میں شارٹ کورسز کا کامیاب اجراء کر دیا ہے اور ان سے متعلقہ سیکٹرز میں روزگار کے مواقع دستیاب ہیں۔
ٹیوٹا کمپنی نے 14ہزار نوجوانوں کیلئے بڑا اقدام سر انجام دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
3 روزہ تعطیلات کا اعلان
-
یکم جولائی کے بعد پاسپورٹ دفاتر جانے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
لکی موٹرز کا Kia Sportage L Alpha کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان



















































