اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عامر، آصف اور سلمان کی جائیداد ضبط کرنے کی درخواست مسترد

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور…….آئی سی سی سے (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) سے سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کی جائیداد ضبط کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ملزمان کو ان کے کیے کی سزا مل چکی ہے۔

ہائی کورٹ میں شہری احمد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کی حرکت سے پاکستان اور کرکٹ کی بدنامی ہوئی عدالت ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کرے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ریمارکس دیے کہ تینوں کرکٹرز کو ان کے کیے کی سزا مل چکی ہے اور ملزمان کو بار بار سزا نہیں دی جا سکتی۔

جسٹس محمود مقبول نے کہا کہ بار بار سزا بچوں کو دی جاتی ہے بڑوں کو نہیں۔

جس پر عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ عامر نے تقریباً تین سال قبل اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی سی کو اس جرم میں شریک افراد کے نام بتائے اور آئی سی سی کے بھالی کے عمل کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ لیکچر بھی لیے۔

سن 2010 میں لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے بدنام زمانہ ٹیسٹ میچ میں پیسوں کے عوض جان بوجھ کر نوبال کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2011 میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

تینوں کھلاڑیوں پر جرم ثابت ہونے پر انہیں جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ سلمان بٹ کو 10 سال، محمد آصف کو سات سال اور محمد عامر کو پانچ سال سزا سنائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…