کراچی (این این اائی)پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کا پہلا ویڈیو پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جو ہولی وڈ فلم ’رن اوے برائڈ‘ سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔مومل شیخ اپنے والد معروف اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ بولی وڈ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ میں کام کررہی ہیں، جہاں فلم کو لے کر مداحوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں تاہم وہیں اس پوسٹر سے کہیں نہ کہیں مایوسی بھی ہوئی۔مایوسی کی وجہ یہ ہے کہ مومل کی اس فلم کا پوسٹر ہولی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس اور ریچرڈ گیر کی فلم ’رن اوے برائڈ‘ کی نقل لگ رہا ہے۔اس فلم میں مومل ایک پاکستانی لڑکی کا کردارادا کررہی ہیں جبکہ جاوید شیخ فلم میں ان کے سسر کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔اداکار ابھے دیول بھی اس فلم میں لیڈ ہیرو کے رول میں نظر آئیں گے۔فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ رواں سال 19 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
جاوید شیخ کی بیٹی کی فلم انڈسٹری میں دھماکہ خیز انٹری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا
-
میرا بیٹا منت مرادوں کے بعد پیدا ہوا، ظالم نے میری دنیا اجاڑ دی، 6 سالہ ولی کے والد کی دہائی



















































