ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

خبردار۔۔۔آپ ہمیشہ سچے نہیں ایسا سوچا تو ازدواجی زندگی خراب ہو سکتی ہے

datetime 16  فروری‬‮  2015 |

برمنگھم: آغاز میں تو ہر جوڑا ہمہ وقت ایک دوسرے کے خیالوں میں کھویا رہتا ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہماری کچھ عادات ایک دوسرے کے لئے تکلیف کا باعث بننا شروع ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ ان عادات سے واقف نہیں اور انہیں درست نہیں کرتے تو تلخی بڑھ کر علیحدگی کی طرف بھی جا سکتی ہے۔ ماہر نفسیات اینڈریو جی مارشل نے شادی تباہ کرنے والی مندرجہ ذیل عادت بتائی ہیں اور ان سے نجات کا طریقہ بھی بتایا ہے۔
مآپ ہمیشہ سچے ہوتے ہیں
کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ جب بھی کوئی کام خراب ہو یا کوئی تکرار ہو تو ہمیشہ آپ سچے نہیں ہوتے ہیں ۔ہم میں سے اکثر یہ نہیں مان پاتے کہ اگر گلاس میز سے گر کر ٹوٹ گیا ہے تو ہو سکتا ہے کہ بیگم نے اسے ٹھیک رکھا مگر وہ بے دھیانی میں اسے گرا بیٹھی ہو۔ یہ عادت رفتہ رفتہ شدید ترین تلخی کا باعث بنتی ہے۔ اس سے نجات کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے معذرت، اپنی غلطی کو کھلے دل سے تسلیم کریں اور بغیر کوئی وجہ دیئے صاف صاف کہیں کہ آپ معذرت خواہ ہیں۔
بات سنیں
اگر آپ کی شریک حیات کو ئی بات کرنا چاہ رہی ہے اور آپ 148بس یہ خبریں دیکھ لوں147 یا 148بس یہ کام نمٹالوں147 کہتے رہتے ہیں تو یہ بات بھی نہایت نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ کسی بھی اہم بات کو سننے میں دیر نہ کریں۔ اگر آپ چند لمحوں کے لئے اپنا ضروری کام روک دیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اپنا بھی خیال کریں
اگرچہ ہمیں شریک حیات کا بہت خیال ہوتا ہے مگر اس کی ضروریات کا خیال رکھنے میں حد سے نہ گزر جائیں، اگر وہ آپ کے کسی عزیز یا دوست کو پسند نہیں کرتیں تو یہ مناسب نہیں کہ آپ ان عزیز وں سے کنارہ کشی کر لیں کیونکہ اس طرح آپ کی زندگی تلخ ہو جائے گی۔ بیگم کو اس بات پر بھی قائل کریں کہ عزیزوں رشتہ داروں سے تعلق بھی ضروری ہے اور خود بھی اسی رویے کا مظاہرہ کریں۔
بچے اہم ہیں لیکن آپ بھی اہم ہیں
ہر والدین بچوں کی ضروریات کے لئے اپنی ضروریات قربان کرتے ہیں اور ان میں سے ایک ضرورت میاں بیوی کا آپس میں تعلق اور قربت بھی ہے۔ بلاشبہ بچوں کو وقت دیں ،ان کے لئے تگ و دو کریں مگر ایک دوسرے کو بھول نہ جائیں۔ اینڈریو کہتے ہیں کہ آپ گھر لوٹیں تو بچوں سے پہلے شریک حیات سے مخاطب ہوں اور اگر آپ آپس میں بات کر رہے ہوں تو بچوں کو دخل اندازی کی اجازت نہ دیں۔
حساب رکھیں
اگر آپ دونوں سمجھتے ہیں کہ آپ جو کر رہے ہیں دوسرا وہ نہیں کر رہا تو بہتر ہے کہ دونوں ان کاموں کی لسٹ بنا لیں جو آپ کرتے ہیں اور پھر ان کا تقابل کریں۔ دیکھیں کہ کون سے ایسے کام ہیں جو آپس میں رد و بدل کئے جا سکتے ہیں تاکہ دونوں پر بوجھ برابر ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…