منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ایسا پودا دیکھا ہے آپ نے کبھی جس پر تین سبزیاں اگتی ہیں تو یہ دیکھیں

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر : اگر آپ آلو پکانا چاہ رہے ہیں تو ٹماٹروں کی ضرورت تو پڑے گی ہی اور اگر آپ کے گھر میں ایک ایسا آلو کا پودا ہو کہ جس پر ٹماٹر بھی لگتے ہوں تو اس سے بڑی سہولت اور کیا ہوگی۔
گزشتہ سال برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسے پودے پر تجربات شروع کئے جس کی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں جبکہ اس کی شاخوں پر سرخ سرخ ٹماٹر اگتے ہیں۔ اس پودے کو 148کیچپ این فرائیز147 کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والے آلوﺅں سے فرنچ فرائی بنائیں گے جبکہ ٹماٹر کے ساتھ تازہ کیچپ بنائیں گے۔
یہ منفرد پودا ٹیریٹوریل سیڈ کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اس کی برطانیہ، امریکہ اور کئی دیگر ممالک میں سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ اسے عام طور پر ایک مخصوص گملے میں لگا کر خریدار کو بھیجا جاتا ہے اور اسے حاصل کرنے کے لئے کمپنی سے براہ راست رابطہ کرکے آرڈر بک کروانا پڑتا ہے۔ یہ پودا گملے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جبکہ گملے سے باہر زمین میں بھی یہ خوب پھلتا پھولتا ہے۔
کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آلو اور ٹماٹر نباتات کی ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے یہ حیرت کی بات ہے کہ اس سے پہلے کسی کو آلو کے ساتھ ٹماٹر کی پیوند کاری کا خیال نہیں آیا۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر پودے کی پیوندکاری ہاتھ سے کی جاتی ہے اور یہ پودا 100 فیصد قدرتی ہے یعنی اسے کسی بھی جینیاتی عمل کے ذریعے تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر لگنے والے ٹماٹروں اور آلوﺅں کا ذائقہ بھی 100 فیصد قدرتی ہے۔ ایک ہی پودے سے ٹماٹر اور آلو حاصل کرنے کی یہ پہلی مثال قرار دی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…