منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان بھارت میلہ ختم، ایڈیلیڈ کا شہر خالی

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ۔۔۔۔۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ کے بعد ایڈیلیڈ کا شہر ایک بار پھر معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آیا ہے۔شہر کے ہوٹل خالی ہوگئے ہیں اور دوسرے شہروں سے آنے والے شائقین کی واپسی ہو رہی ہے۔یہ میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بہت بڑی تعداد ایڈیلیڈ پہنچی تھی اور کئی ماہ پہلے سے ہوٹلوں کی بکنگ کرائی گئی تھی۔گذشتہ چند روز سے ایڈیلیڈ میں میلے کا سماں تھا۔دس لاکھ آبادی والے اس شہر کی سڑکوں پر شائقین کی ٹولیاں جابجا دکھائی دے رہی تھیں اور شہر کے مرکزی علاقے میں واقع کھانے پینے کے ایشیائی ریستورانوں پر لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور ایسیمواقع بھی آئے کہ کئی ریستورانوں میں کھانا ختم ہوگیا۔میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد جہاں پاکستانی شائقین مایوسی کے عالم میں سٹیڈیم سے واپس لوٹے وہیں بھارتی شائقین بلند آواز میں موسیقی لگا کر رقص اور نعروں کے ساتھ جیت کا جشن رات گئے تک مناتے رہے۔ایڈیلیڈ میں تو حالات قابو میں رہے لیکن سڈنی میں پاک بھارت میچ دیکھنے والے آپس میں لڑ پڑے اور انہوں نے کرسیاں اور ٹیبلز پلٹ ڈالیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال لے جانا پڑا۔
یہ واقعہ میری لینڈز کلب میں پیش آیا جہاں میچ دکھانے کے لیے بڑی سکرین لگائی گئی تھی۔پولیس جھگڑے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے جو ہنگامہ آرائی کا سبب بنے۔کلب کے چیف ایگزیکٹیو کے مطابق 40 افراد اس گڑبڑ کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے ایک چھکا لگنے پر غیرضروری طور پر جوش وخروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرسیاں پھینکنی شروع کر دی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…