اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایل او سی پر تجارت، سفر آج سے بحال

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد: کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کی چکوٹھی -اڑی کراسنگ کے ذریعے آج سے تجارت اور سفر بحال ہو جائے گا۔

آزاد جموں اور کشمیر میں حکام نے امن و امان کو بگڑنے سے بچانے کیلئے منشیات اسمگلنگ کے الزامات پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں زیر حراست ڈرائیور عنایت شاہ کے اہل خانہ اور دوستوں کو احتجاج نہ کرنے پر قائل کیا ہے۔

ایل او سی کے ذریعے آمد و رفت کیلئے پیر کا دن مختص کیا گیا ہےجبکہ منگل سے جمعہ تک دو کراسنگ پوائنٹ ( مظفر آباد اور پونچھ ) سےتجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یاد رہے کہ چھ فروری کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے مبینہ طور پر پاکستانی کشمیر سے آنے والے کینو سے لدے ایک ٹرک سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی تھیں، جس کے بعد چکوٹھی-اڑی پوائنٹ پر تجارت روک دی گئی تھی۔

زیر حراست ڈرائیور کے حامیوں کے احتجاج پر پیدا ہونے والی سیکورٹی صورتحال کے نتیجے میں گزشتہ پیر کو اس پوائٹ کے ذریعے سفر بھی بند کر دیا گیا تھا۔

گرفتار ڈرائیور کے عزیز و اقارب نے پیر کو بس سروس میں رکاوٹ ڈالنے کی دھمکی دی تھی، تاہم ذرائع کہتے ہیں کہ مظفر آباد کی معتبر شخصیات کی مداخلت پر انہوں نے اپنا منصوبہ ترک کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ہی مقامی ٹرک والوں نے اتوار کو فروٹ مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے چکوٹھی سے سامان لادا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…