منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر کیسے مقبول ہونا ہے،اس کا حل بھی سائنسدانوں نے بتا دیا

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو…….اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں زیادہ فالو کیا جائے لیکن ہر کسی کو یہ کامیابی نہیں مل پاتی لیکن اب ماہرین نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے لئے ایسے مشورے دئیے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بھی بہت تیزی سے لوگوں میں مقبول ہوسکتے ہیں۔گوگل کی جانب سے فنڈ کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے الفاظ کا استعمال ،مثبت اور منفی الفاظ کا بہت عمل دخل ہوتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں کو ئی ٹوئیٹ کرنے کا کہا جائے تب بھی اس کا اچھا اثر ہو سکتا ہے۔
کارنیل شہر کے تحقیق کاروںکا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف سائنسی طریقوں سے ٹوئیٹس کا مطالعہ کیا اور مختلف طریقوں سے یہ جانچنے کی کوشش کی کہ کس طرح کے میسج دیگر لوگوں پر زیادہ اثر رکھتے ہیں اور تجربات میں یہ بات سامنے آئی کہ عام ،سادہ اور قابل فہم مقبول الفاظ کا استعمال آپ کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرواتا ہے۔مثال کے طور پرplease,pls,plz,retweetجیسے الفاظ آپ کی ٹوئیٹس میں پائے جائیں تو آپ کی ٹوئیٹ مقبول ہوگی۔اپنے پیغام میں انفارمیشن شامل کریں، اخبارات کی سرخیوں جیسا سٹائل اپنائیں،لفظ 146میں 145کہنے کی بجائے کسی تیسرے شخص کی بات کریں،ایسے الفاظ بھی استعمال کریں جو ری ٹوئیٹ میں آئے ہوں،انتہائی سادہ الفاظ کا انتخاب کریں تاکہ عام لوگ بھی اسے سمجھ سکیںاور ایسے الفاظ بھی استعمال کریں جو مثبت یا منفی ہوں تاکہ لوگوں کو آپ کا مافی الضمیر سمجھ آسکے۔ان ہدایات پر عمل کرکے آپ با آسانی اچھی فالوﺅنگ بنا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…