منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی میں اہلِ سنت والجماعت کے ترجمان مولانا مظہر صدیقی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی۔۔۔۔۔۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کالعدم تنظیم اہلِ سنت والجماعت کے مقامی ترجمان مولانا مظہر صدیقی فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگئے جس کے خلاف تنظیم کا کارکنان نے سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔کالعدم تنظیم اہلِ سنت والجماعت کی جانب سے ترجمان کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع سپریم کورٹ کے سامنے پڑھانے کا اعلان کیا گیا۔اب سے کچھ دیر قبل کالعدم تنظیم اہلِ سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے شاہرا دستور پر دھرنا دیے ہوئے کارکنا سے خطاب کیا۔
تنظیم کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔ تاہم کارکنان ریڈ زون میں سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور انھوں نے وہاں دھرنا دے دیا ہے۔ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ اے ایس ڈبلیو جے کی قیادت نے مظہر صدیقی کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع سپریم کورٹ کے سامنے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم پولیس نے جماعت کے کارکنان کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا ہے اور انھیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی ہے۔اس سے قبل راولپنڈی کی پولیس نے بتایا کہ مظہر صدیقی کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پیر ودھائی روڈ پر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔سنیچر کی شب ایک بجے کالعدم تنظیم اہلِ سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی پر اس وقت مسلح افراد نے حملہ کیا جب وہ گاڑی میں سوار تھے تاہم حملہ آوروں نے گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کی اور تمام افراد محفوظ رہے
سب انسپکٹر، محمد اکبر
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اہلِ سنت والجماعت کے ترجمان اس حملے میں موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھی زخمی ہوئے جنھیں پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا مظہر صدیقی پر حملے کا خطرہ تھا اور انھیں بتایا گیا تھا کہ گھر سے نکلنے سے پہلے مقامی پولیس کو آگاہ کریں تاہم بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے انتظامیہ کو اس سے آگاہ نہیں کیا۔ادھر تنظیم کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی پر بھی کراچی میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔کراچی میں تھانہ شاہ لطیف پولیس سٹیشن کے سب انسپکٹر محمد اکبر نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی شب ایک بجے قائد آباد کے علاقے میں سویڈش کالج کے قریب کالعدم تنظیم اہلِ سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی پر اس وقت مسلح افراد نے حملہ کیا جب وہ گاڑی میں سوار تھے۔انھوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے مولانا اورنگزیب فاروقی کی گاڑی کے ٹائروں پر گولیاں برسائیں۔پولیس اہلکار کے مطابق حملے میں گاڑی میں سوار کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔کالعدم تنظیم اہلِ سنت والجماعت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مولانا اورنگزیب قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں اور تنظیم کی جانب سے اس حملے کے خلاف اتوار کی شام چار بجے کراچی کے علاقے قائد آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…