اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر غمگین شائقین کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، اگر کھلاڑیوں نے کارکردگی پر توجہ دی تو ناکامی خود بخود چھپ جائے گی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں 1992 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت اعصاب شکن مقابلے میں نیا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا لیکن ٹیم کو جیت کے لئے بہتر حکمت عملی بنانا ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر بیٹسمین ٹیم کو مناسب ٹارگٹ دیں تو فاسٹ بولر محمد عرفان، وہاب ریاض، سہیل خان اور یاسر شاہ دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن آئندہ میچز میں کامیابی کے لئے یونس خان کو لازمی پرفارم کرنا ہوگا۔