منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ایڈیلیڈ اوول میں قومی ٹیم کی شکست سے بھری داستان

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم جس طرح ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت نہ توڑ سکی اسی طرح ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں مسلسل ناکامیوں کا ریکارڈ توڑنے میں بھی ناکام رہی۔

گرین شرٹس نے ایڈیلیڈ اوول میں اب تک 15 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 11 میں ناکامی ، 3  میں کامیابی اور ایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ آخری مرتبہ اس گراؤنڈ میں قومی ٹیم نے 1981 میں ویسٹ انڈیز کو صرف 140 رنز بنانے کے باوجود شکست دی تھی لیکن قومی ٹیم ایک مرتبہ پھر ایڈیلیڈ اوول میں اپنے ماتھے پر لگے شکست کے داغ کو نہ دھو سکی اور بھارت کے ہاتھوں باآسانی شکست کھا بیٹھی۔

یہ وہی گراؤنڈ ہے جہاں 1992 کے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنے کم ترین اسکور 74 پرپویلین لوٹ گئی تھی لیکن خوش قسمتی سے بارش کے باعث میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا اور ایک اور شکست کا سہرا ماتھے پر سجانے سے قومی ٹیم بال بال بچ گئی۔ آخری مرتبہ 2010 میں قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف اسی گراؤنڈ میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آخری مرتبہ 2000 میں ایڈیلیڈ اوول میں آمنے سامنے آئیں اور شکست کا سامنا قومی ٹیم کو ہی کرنا پڑا۔

2015 کے ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں پاکستان کا آئندہ میچ آئرلینڈ کے خلاف ٹھیک ایک ماہ بعد اسی مقام پر اور اسی وقت ہونا ہے یعنی 15 مارچ بروز اتوار اور ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے، تو کیا قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنی روایت توڑنے میں کامیاب ہوگی یا اسی روایت کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…