منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

لواحقین کے معاف کرنے پر پھانسی کا مجرم بچ گیا

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں  3 مرتبہ سزائے موت ملتوی ہونے کے بعد مقتول کے لواحقین نے قیدی کو معاف کردیا ہے۔    

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید شعیب سرور نے 21 جنوری 1996 کو واہ کینٹ میں معمولی جھگڑے پر اویس نواز نامی نوجوان کو قتل کردیا تھا، جس پر مقامی عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی  لیکن جسے اللّہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق  3  مرتبہ اس کی پھانسی کا وقت مقرر ہوا اور تینوں ہی بار اس کی پھانسی ملتوی ہوگئی۔ آخری مرتبہ اس کی پھانسی کا دن 3 فروری مقرر ہوا تھا، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ معطل کرنے کی پٹیشن خارج ہونے کے بعد اس کی اپنے گھر والوں سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی۔

ایک جانب شعیب سرور اپنی سزا پر عمل درآمد پر کھڑا تھا تو دوسری جانب اس کے گھر والے مقتول کے خاندان سے معافی حاصل کرنے کی آخری کوششوں میں مصروف تھے جو رنگ لے آئیں، فریقین میں راضی نامہ ہونے پر صدر ممنون حسین نے سزا پر عمل درآمد سے 6 گھنٹے قبل پھانسی 3 ہفتوں  کے لئے موخر کرتے ہوئے مجرم خاندان کو راضی نامہ کا آخری موقع دیا، قاتل اور مقتول کے گھر والوں کے درمیان ہونے والا راضی نامہ تیار کر لیا گیا ہے جو پیر کو مجاز عدالت میں  پیش کیا جائے گا اور اسی دن شعیب سرور کی رہائی بھی عمل میں آجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…