منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور میں خود کش حملے میں ملوث امریکی شہری نے اعتراف جرم کرلیا

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوریگون: امریکی ریاست اوریگن سے گرفتار امریکی شہری نے 2009 میں لاہور میں آئی ایس آئی کی عمارت پر خود کش حملے میں ملزموں کی بھر پور مالی مدد اور رہنمائی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جس پر عدالت نے ان ہر فرد جرم عائد کردی ہے۔

امریکی عدالت کے مطابق ریاض قدیر نے 27 مئی 2009  میں آئی ایس آئی کے لاہور میں موجود عمارت پر خود کش حملے میں ملوث ہونے کا اعترف کر لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاض قدیر نے خود کش حملہ آوروں کی نہ صرف رہنمائی کی بلکہ ان کو بھر پور مالی مدد بھی فراہم کی۔ ملزم نے مالدیپ کے شہری خود کش حملہ آور علی جلیل اور اسکے دو ساتھیوں کو مالی مدد دی اور حملہ کرنے کے منصوبہ بنانے میں بھی ساتھ دیا جبکہ اس نے ملزموں کو رقم بھجوانے کے لیے ای میل اور کوڈ ورڈز کا استعمال کیا جبکہ اس کی فیملی نے اسے پاکستان آنےمیں مدد فراہم کی۔ عدالت کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور اعتراف جرم کے بعد انہیں 87 ماہ کی قید سنائئ جائے گی جس کا باقاعدہ عمل درآمد جون میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 27 مئی 2009 میں خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی آئی ایس آئی کی عمارت سے ٹکرا دی تھی جس میں 35 افراد ہلاک اور 250 کے قریب زخمی ہوئے جبکہ حملے کے فوری بعد القاعدہ نے ویڈیوپیغام میں اس کی ذمہ داری قبول کرلی تھی جس میں خود کش حملہ آور جلیل کو بم بناتے اور حملے کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…