منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان ٹیم کے فائنل پرپہنچنے پر عوام کو ملے گی ‘بجلی’ بطور انعام!۔

datetime 14  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: دنیا بھر میں جہاں کرکٹ ورلڈکپ کی دھوم ہے وہیں پاکستان اور بھارت کے انتہائی اہم مقابلے کو لے کر پاکستانی سیاستدان بھی کچھ جذباتی نظر آتے ہیں اسی لیے حکومت نے پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن پانی بجلی کے وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ اگر قومی ٹیم فائنل تک پہنچی تو پورے ماہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بیشتر ارکان پارلیمنٹ نے روایتی حریف کے سامنے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا اور اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے مقابلے میں ہماری ٹیم فیورٹ ہے اور اس بار بھارت سے جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ایازسومرو نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاک سرزمین کے کھلاڑی جیت کر آئیں۔

وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اس وقت ٹیم اسپرٹ بہت بہتر ہے، قومی ٹیم اس بار نہ صرف بھارت سے جیتے گی بلکہ 1992 کی طرح فاتح بننے کی تاریخ بھی دہرائے گی جبکہ وزیر مملکت نے قوم کو خوشخبری بھی سنائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی ٹیم جیتتی رہی اور فائنل تک پہنچی تو پورے ماہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…