کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے جمعہ کو ایک اورآئنی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست ایان علی کے وکلاء سردارلطیف کھوسہ اور قادرخان مندوخیل نے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد تیسری بارایان علی کانام ای سی ایل میں شامل کرنا غیرآئینی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کاحکم دیاجائے۔ایان علی کے وکلاء نے عدالت نے یہ بھی استدعاکہ کہ درخواست کی سماعت 28جون کوکی جائے۔