منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا کا انگلینڈ کو 343 رنز کا ہدف

datetime 14  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن……آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 343 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور اوپنر ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے 57 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

وارنرنے 22رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اگلے ہی گیند پر شین واٹس بغیر کوئی رن بنائے براڈ کی دوسری وکٹ بن گئے۔

اسکور میں 13 رنز کے اضافے سے آسٹریلیا کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ان فارم اسٹیون اسمتھ پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس موقع پر ایرون فِنچ اور جارج بیلی نے 146 رنزکی شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کے بڑے اسکور بنانے کی امیدوں کو برقرار رکھا، فنچ 135 رنز کی خوبصورت اننگ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ بیلی نے 55 رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں میکس ویل اور بریڈ ہیڈن کی جارحانہ بلے بازی سے تقویت پاتے ہوئے آسٹریلیا نے 342 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔

میکس ویل نے 66 اور ہیڈن نے 31 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن نے ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…