ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ممبئی میں ہوا انوکھا واقعہ ،ایک بے گھر خاتون نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی تاہم شاہ رخ اسے نظر اندازکرتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو جس میں فلمی ہیرو شاہ رخ خان کے ساتھ اصل زندگی میں فلمی سین ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے نے دھوم مچادی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ اپنی نئی بی ایم ڈبلیو کار کو خود ڈرائیو کررہے تھیکہ اچانک ان کے سامنے ایک بے گھر،بوڑھی اور لاچار خاتون آجاتی ہے اور ان سے گاڑی روکنے کا کہتی ہے۔یہ دیکھ کر آس پاس موجود لوگ حیران رہ جاتے ہیں ،تاہم شاہ رخ کے باڈی گارڈ زفوراً آکر اس خاتون کو کار کے سامنے سے ہٹادیتے ہیں ،جبکہ کنگ خان بے مروتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی بھگا کر لے جاتے ہیں۔یہ واقعہ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ’ منت’ کے آس پاس بیندرا کے علاقے میں ہوا،اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھ چکی ہے۔