اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور قوال اور نعت خواں امجد صابری کو دہشت گردوں نے تین بار نشانہ بنایا ۔ گزشتہ روز سے پہلے امجد صابری پر کراچی میں گورو مندر کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا لیکن وہ بال بال بچ گئے اس کے بعد دہشت گردوں نے کراچی حیدر آباد جی ٹی روڈ پر انہیں ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس وہ محفوظ رہے ۔ بدھ کو ظہر کی نماز گھر میں ادا رکنے کے بعد امجد صابری ٹی وی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لئے گھر سے روانہ ہوئے تو گھر کے قریب سے ہی دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کا تعاقب کیا اور ٹریفک زیادہ میں جب ان کی گاڑی آہستہ ہوئی تو دہشت گردوں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے دہشت گردوں کی طرف سے واضح دھمکیاں ملنے کے باوجود امجد صابری سکیورٹی کے بغیر ہی زندگی گزارتے رہے اور دہشت گردوں کے لئے آسان ٹارگٹ ثابت ہوئے ۔