ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے فلمساز انہیں اور سیف کو ایک ساتھ فلم کا حصہ بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور خود انہیں بھی سیف کے ساتھ کام کرنے کا شوق نہیں۔یقیناًاس بات پر سیف علی خان کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہو گی اور وہ ضرور آگ بگولہ ہوئے ہونگے ، ممبئی میں ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی تشہیر کیلیے منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب کترینہ سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے شوہراور اداکار سیف علی خان کے ساتھ کب بڑے پردے پر نظرآئیں گی، جس پراداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ شائد جلد ہماری جوڑی
کو بڑے پردے پر نہ دیکھ سکیں کیونکہ بالی ووڈ کا کوئی فلمسازیا ہدایت کار ہم دونوں کو ایک ساتھ کسی فلم میں لینے کا ارادہ ہی نہیں رکھتا۔ اگراچھی کہانی کے ساتھ کسی فلم کی آفر آئی تو ہم دونوں ایک ساتھ بڑے پردے پرجلوے بکھیر سکتے ہیں لیکن ایسا ابھی تک ہوا نہیں ہے اورہوسکتا ہے کہ اس میں 20 سال بھی لگ جائیں۔ انہیں خود بھی سیف کے ساتھ کام میں اتنی دلچسپی نہیں کیونکہ وہ سیف کوروزہی گھرمیں دیکھتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں اداکارایک ساتھ فلم ‘‘تشن’’ اور’’قربان’’ میں جلوہ گرہوچکے ہیں جوکہ دونوں ہی باکس آفس پرناکام ثابت ہوئی تھیں۔
کرینہ کپور کاشوہر سیف علی خان کیخلاف ایسا کام کہ نئی بحث چھڑ گئی
24
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں