ممبئی(این این آئی) ایک وقت تھا بالی ووڈ میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی محبت کے ہر سو چرچے تھے اور پھر اس جوڑے کے درمیان دراڑیں پڑ گئیں جسے بھرنے کے لیے کترینہ نے بار ہا کوششیں کیں لیکن رنبیر نے اسے نظر انداز کردیا تاہم اب کترینہ کو اپنی محبت دوبارہ ملنے کا موقع مل گیا لیکن حقیقت میں نہیں بلکہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں، جس میں ہیرو ہوں گے رنبیر اور ان کی تیسری بیوی بنیں گی کترینہ کیف۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منا بھائی سیریز اورتھری ایڈیٹس جیسی فلموں کے خالق ’’راج کمار ہیرانی‘‘ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں ، فلم میں سنجو بابا کا کردارچاکلیٹی ہیرورنبیر کپور نبھائیں گے، فلم میں شامل دوسرے کرداروں کیلئے اداکاروں کا انتخاب جاری ہیاوررنبیر کپور کی سابق دوست کترینہ کیف کو بھی ایک اہم کردار کی پیشکش ہوئی ہے جس میں اداکارہ کھل نائیک کی تیسری موجودہ بیوی مانیتا کے روپ میں نظر آئیں گی۔کترینہ کیف نے ابھی اس کردار کو نبھانے کے لیے حامی نہیں پڑھی لیکن رپورٹس کے مطابق وہ اس کردار کو ادا کر نے کی خواہش رکھتی ہیں جس کے لیے انہوں نے اسکرپٹ پڑھنا بھی شروع کردیا ہے۔ اس بات کے قومی امکان ہیں کہ کترینہ یہ کردار قبول کرلیں گی کیونکہ اس طرح انہیں رنبیر کی بیوی بننے کا موقع جو مل جائے گا چاہے حقیقت میں نا سہی لیکن بڑی اسکرین پر ہی سہی۔