اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے اپنی جدید اسمارٹ ڈیوائس گلیکسی J710F/DS (2016ایڈیشن) پاکستا ن میں متعارف کرادی ہے ۔اس 4G LTE ان ایبل ڈیوائس کے ساتھ خریدار مفت 16GB مائیکرو ایس ڈی میموری کارڈ بھی حاصل کرسکیں گے ۔ J7 تخلیقاتی ڈیوائس5.5انچ کی وسیع ایچ ڈی اسکرین سے مزین ہے جو کہ Super AMOLED ڈسپلے کے ساتھ تصاویر کی بہترین کوالٹی سے روشناس کراتی ہے ۔یہ دیرپا اسمارٹ فون خالص میٹل فریم سے تیار کیا گیا ہے ،اس کا 13میگا پکسل کا ریئر اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ F1.9لینس کے ساتھ کم روشنی میں بھی واضح اور صاف تصاویر کو یقینی بناتا ہے،ہوم keyکو دو بار دبانے سے اس کے کیمرے تک فوری رسائی ممکن ہے ،J7میں سیلفی کیلئے اضافی فیچرز دیئے گئے ہیں جس میں فرنٹ ایل ای ڈی اور سیلفی فلیش شامل میں ،اس ڈیوائس میں پام سیلفی کا فیچر بھی متعارف کرایا گیاہے جس سے اشارے کے ساتھ سیلفی بنائی جاسکتی ہے جبکہ وائیڈ سیلفی فیچر گروپ سیلفیز کیلئے کار آمد ہے جبکہ بیوٹی موڈ کے ذریعے سیلفی کو فوٹو ری ٹچ سے مزید نکھارا جاسکتا ہے ۔نیا سام سنگ گلیکسی J7طاقتور پروسیسر – (Octa A53, 1.6 GHz),اور 2 GB RAMاور 16 GB ROM کے ذریعے ہموار ملٹی ٹاسکنگ اور UI ٹرانزیکشنز کو یقینی بناتی ہے ،اس کی 3,300 mAh کی بیٹری الٹرا پاور سیونگ موڈ کے ساتھ گھنٹوں کا بیک اپ فراہم کرتی ہے ،اس کے ایزی موڈ اور اسمارٹ سوئچ ایپ ڈیٹا ٹرانسفر کو محفوظ اور آسان بناتے ہیں،یہ متاثر کن ڈیوائس پاکستان میں محض 33000, روپے میں تین مختلف رنگوں وائٹ،بلیک اور گولڈمیں دستیاب ہے۔سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر J. H. Lee نے پاکستان میں J7 کی لانچنگ پر اپنے پر مسرت جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ J7 ایک پر کشش اور خصوصیات سے بھرپور ڈیوائس ہے جو کہ صارفین کو یقینی طور پر متاثر کرے گی اور ہم نے اس ڈیوائس کو اس جذبے کے ساتھ متعارف کرایا ہے کہ ہمارے صارفین نفیس ٹیکنالوجی اور ناقابل مقابلہ اسمارٹ فون تجربات کو ایک گلدستے کی شکل میں حاصل کرسکیں۔
سام سنگ نے نیا 4G فون متعارف کروا دیا‘ قیمت اتنی کہ جان کر آپ خوش ہو جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتا دیا
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟بڑا دعوی سامنے آگیا
-
راولپنڈی، کزن کی گھر میں گھس کر کزن سے زیادتی، ویڈیو وائرل کردی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بعد سونےکی قیمت میں بھی حیران کن کمی
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
جمعہ کی چھٹی ختم، مارکیٹ اور شاپنگ مالز سے متعلق نیا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی، پیٹرول پمپ پر نکاح، لاہور میں منفرد شادی کی داستان وائرل
-
وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
-
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
-
اساتذہ کیلئے بری خبر
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ



















































