اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ پر حملے،بڑی تعداد ملک کے جنوبی حصے میں پہنچ گئی،امریکی اخبارنے خوف و ہراس پھیلادیا

datetime 10  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ نے امریکا پر حملے کے لیے فلسطینی ، پاکستانی وافغانی افراد کو غیر قانونی طریقے سے ملک کے جنوبی حصے میں پہنچادیا ہے جبکہ مشرق وسطی سے درجنوں افراد اسمگلنگ کے راستے امریکی اراضی پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہوئے ہیں، یہ افراد ایک اسمگلنگ نیٹ ورک کے ذریعے آئے جس کا صدر دفتر برازیل میں ہے اور وہ میکسیکو میں اسمگلروں کے ساتھ مربوط ہے جو مہاجرین کو امریکی اراضی تک پہنچانے کی ذمہ داری لیتے ہیں۔اخبار کا کہناتھا کہ جن افراد کو امریکا پہنچایا گیا ،،امریکی اخبار کے مطابق ایک کانگریس کمیٹی سے حاصل دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی حکام نے فروری میں دہشت گردی کی فہرستوں میں شامل حزب اللہ کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان افراد کے بارے میں ظاہر ہوا تھا کہ وہ منشیات کی یورپ اسمگلنگ کے لیے کولمبیا میں منشیات کے ایک بہت بڑے گینگ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ان گرفتاریوں سے مغربی دنیا کے اْن سابقہ اندیشوں کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ جنوبی امریکا میں منشیات کی تجارت کے گینگز اور مشرق وسطی میں دہشت گرد تنظیموں کے درمیان ربط موجود ہے۔اخبار کے مطابق حزب اللہ کا مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا سے غیر قانونی مہاجرین کی امریکا کے نزدیکی علاقوں میں اسمگلنگ کی کارروائیوں میں بھی ہاتھ ہے۔اخبار کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق امریکا میں ہجرت کے ذمہ داران یہ سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطی سے درجنوں افراد اسمگلنگ کے راستے امریکی اراضی پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ افراد ایک اسمگلنگ نیٹ ورک کے ذریعے آئے جس کا صدر دفتر برازیل میں ہے اور وہ میکسیکو میں اسمگلروں کے ساتھ مربوط ہے جو مہاجرین کو امریکی اراضی تک پہنچانے کی ذمہ داری لیتے ہیں۔اخبار کا کہناتھا کہ جن افراد کو امریکا پہنچایا گیا ان میں فلسطینی اور پاکستانی افراد کے علاوہ ایک افغانی باشندہ بھی ہے جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا امریکا میں حملے کرنے کی سازش میں ہاتھ ہے۔اخبار کے مطابق یہ گرفتاریاں یورپ میں ہوئیں اور یہ بات بھی ظاہر ہوگئی کہ حزب اللہ سے جوڑ رکھنے والے بعض افراد تنظیم کے مفاد میں اسلحے کی خریداری کے خفیہ سودے کررہے تھے جن کا مقصد شام میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کو سپورٹ کرنا تھا۔واضح رہے کہ ایک طویل عرصے سے یہ خیال زیرگردش ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ اور جنوبی امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کے بین الاقوامی گینگز کے درمیان پیشہ وارانہ تعلق موجود ہے۔ تاہم ایسا نظر آتا ہے کہ فروری میں امریکا میں ہونے والی گرفتاریوں نے امریکیوں کے لیے اہم شواہد کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں محمد نورالدین نام کا ایک شخص بھی شامل ہے جس کے بارے میں امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے لیے منی لانڈرنگ کی اہم سرگرمیاں انجام دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…