اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میں بجلی کی پیداوار کیلئے قابل تحسین اقدام اٹھا لیا‘ کے پی حکومت نے صوبے میں بجلی کی پیداوار کو پورا کرنے کیلئے 356 منی ہائیڈرو پراجیکٹس پر تیزی سے کام شروع کر دیا، ان 356منی ہائیڈرو منصوبوں سے صوبے کے 12 اضلاع کو بجلی کی پیداوارا میں خود مختاری میں مدد ملے گی، رپورٹ کے مطابق چترال‘ کوہستان‘ شانگلہ ‘ سوات‘ اپر دیر‘ لوئر دیر‘ بونیر‘ مالاکنڈ‘ ایبٹ آباد‘ بٹگرام‘ مانسہرہ اور طور غر میں منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 34 ہزار 6 سو 93 کلوواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جس سے ان تمام اضلاع میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا‘ ان منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر 5 ہزار 360 ملین روپے کے اخراجات آ گئیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد کے پی کے متذکرہ بالااضلاع بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائیں گے۔