منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے ساتھ میچ بھارتی ٹیم کیلئے فائنل سے بھی بڑا چیلنج ہے،سچن ٹنڈولکر

datetime 13  فروری‬‮  2015 |

ممبئی  بھارت کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نےورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ پہلے میچ کو بھارتی ٹیم کے لئے فائنل سے بھی بڑا معرکہ قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مقابلے میں ہمیشہ فائنل میچ کی طرح کا پریشر ہوتاہے اور ان میچوں کا ماحول دیگر مقابلوں سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ میچ صرف ایک دن کا مسئلہ نہیں ، 2003 ءمیں سنچورین میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھی تو اس سے 10 ماہ قبل ہی ہم لوگوں نے اس میچ سے متعلق باتیں شروع کردی تھیں۔ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ 2007 ءمیں بھارتی ٹیم کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوجانے پر سچن نے کہا کہ وہ اس کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا سوچ رہے تھے۔ تاہم اپنے بھائی کی جانب سے حوصلہ افزائی پر میں نے یہ فیصلہ مؤخر کردیاتھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں 15 فروری کو مد مقابل ہوں گے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں سچن بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پہلی بار دونوں ٹیمیں 1992 ء کے ورلڈ کپ میں مد مقابل ہوئی تھیں جس کے بعد 1996 ء، 1999 ء،2003 ء اور 2011 ء میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ان تمام میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…