جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مجھے اسی بات کا ڈر تھا، انوشکا شرما نے فلم سلطان سے متعلق اپنا خوف آخر بتا ہی دیا

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما جو سلمان خان کے ہمراہ فلم ’’سلطان‘‘ میں ایک ریسلر کا کردار کرتی نظر آئیں گی، کا کہنا ہے کہ فلم کے حوالے سے انھیں سب سے زیادہ خوف یہی تھا کہ وہ پہلوان نظر نہیں آتیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر انوشکا کا کہنا تھاکہ میں بہت پریشان تھی، ہمارے ذہن میں پہلوانوں کا تصور ہمیشہ سے ذرا مختلف ہوتا ہے اور میں پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا سے اکثر سوال کرتی تھی کہ آخر مجھے پہلوان بنانے کا خیال انہیں کیسے آیا۔انوشکا کا مزید کہنا تھا کہ لیکن جب میں نے اس حوالے سے ریسرچ کی تو مجھے معلوم ہوا کہ دنیا میں ایسے بہت سے ریسلر ہیں جو میری طرح نظر آتے ہیں، پھر میں نے ریسلنگ سیکھی اور مجھے خوشی ہے کہ میں فلم میں یہ کر پائی ہوں۔فلم سلطان میں انوشکا شرما نے عارفہ نامی ریسلر کا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ انوشکا شرما اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ سلمان خان کے ہمراہ کام کرنے جارہی ہیں، اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کی سلمان کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری کافی مختلف ہے، یہ فلم دو پہلوانوں کے بارے میں ہے اور فلم کا فوکس اس بات پر ہے کہ وہ زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیسے کریں گے۔انوشکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فلم کے ساتھ ان کی کئی دلچسپ یادیں وابستہ ہیں اور وہ انہیں کبھی نہیں بھولیں گی۔فلم’’سلطان‘‘ رواں سال عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…