بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شادی سے انکارپرلاہور کی بیوٹی پارلر مالکہ کے ساتھ وحشت ناک سلوک

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی)نواحی چک 134/9ایل کے قریب لاہور کی بیوٹی پارلر کی مالکہ مس انعم پر 2 نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گئی جسے فوری طور پر سول اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔متاثرہ خاتون نے فہد لودھی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے مجھ سے شادی کے انکار پر اپنے ساتھی کیساتھ ملکر تیزاب ڈالا ہے۔ تفصیلات کیمطابق چک 134/9ایل کے محمد الیاس خاں کی بیٹی مس انعم نے لاہور میں بیوٹی پارلر کھول رکھا ہے اور شب برات کی چھٹیوں میں وہ اپنے گھر آئی ہوئی تھی، آج وہ اپنے کزن سلیمان خاں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاہور واپس جانے کیلئے ڈائیو بس سٹاپ پر جا رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل پر سوار 2نقاب پوشوں نے خاتون کے قریب ا آکر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے ،خاتون کا 50فیصد جسم کا حصہ متاثر ہوا ہے جبکہ اسپتال ذرائع خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…