اسلام آباد (این این آئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں مالی بے ضابطگیوں پر برس پڑے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سی ڈی اے میں مالی بے ضابطگیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور پلاننگ کمیٹی کے ممبر وسیم احمد کو جھاڑ پلا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کو اعلیٰ افسروں نے تباہ کر دیا ہے، عوام چیخ رہے ہیں اور کچھ لوگ اربوں روپے لوٹ رہے ہیں۔