اسلام آباد (این این آئی)وزیرا عظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ پشاور میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، فائرنگ کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف ہے اور حکومت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لے گی ۔