کمالیہ ( آن لائن) رمضان المبارک سے قبل مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل آفیسر محمد نواز خان نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر کی ہدایت پر آمدہ رمضان المبار ک سے پہلے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں کرنے کے لیے محلہ غازی آباد، ماموں کانجن موڑاورمنڈی موڑپر گراں فروشوں مسمی سعید احمد ، عبد الغفار، اشرف ،محمد اکرم ،محمد حسیب ،صابر ، علی اصغر ،محمد عارف، یعقوب وغیرہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر مبلغ 26ہزار 5صد روپے جرمانے کیے ۔اس موقع پر ٹی او آر راؤ شفیق الرحمن، رابطہ آفیسر بہادر علی،انکروچمنٹ انسپکٹر بھی ہمراہ تھے ۔