اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا طارق فاطمی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی چار بیٹیاں ہیں ، چاروں بیٹیاں امریکہ میں رہتی ہیں اور وہیں کی شہری ہیں۔
رﺅف کلاسرا نے کہا کہ آپ اندازہ کریں کہ اس ملک کا ایک ایسا شخص امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہے جس کی خود چار بیٹیاں امریکی شہری ہیں۔ تجزیہ نگار نے کہا رحمن ملک کو دیکھ لیں ان کی پوری فیملی لندن کی شہری ہے لیکن انہوں نے حکومت پاکستان پر کی ۔ اس سے بڑی ستم ظریفی کیا ہوگی کہ
جس پر بھارتی ایجنسی راءکے ساتھ تعلقات کا الزام ہو وہ آپ کا وزیر داخلہ رہا ہو۔