اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کو الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دے دیا، الیکشن کمیشن کا دوبارہ الیکشن کا حکم ،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نوا ز کو اثاثہ جات چھپانے پر نااہل قرار دیا، جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ رائے حسن نواز نا اہل ہو گئے ہیں تو عمران خان نے حیرت کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں کہ وہ کب نا اہل ہوئے۔ مجھے آپ پہلی مرتبہ بتا رہے ہیں۔