جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

قومی خزانہ عوام کا پیسہ ہے نا کہ حکومت کی جاگیر، آئندہ حکومت کو اس کام سے پہلے اجازت لینی ہوگی، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کسان پیکج کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ قومی مجموعی فنڈز کا پیسہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے اور حکومت کوکسان پیکج کی منظوری رقم خرچ کرنے سے پہلے لینی چاہیے۔ بدھ کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے کسان پیکج کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف سے استفسارکیا کہ کیا کسان پیکج آئینی اور قانونی ہے جس پر اشتر اوصاف نے کہا کہ کسان پیکج آئینی ہے اورحکومت کوفنڈزکے اجراء کا اختیار ہے۔ قانون کے مطابق بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی سپلیمنٹری گرانٹ کے زریعے پارلیمنٹ سے منظوری لی جاتی ہے۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کسان پیکج کے اربوں روپے کس قانونی اجازت کے بغیر جاری ہوگئے، حکومت کوکسان پیکج کی منظوری رقم خرچ کرنے سے پہلے لینی چاہیے، اگرپارلیمنٹ سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری نہ دے تو اربوں کی رقم کون واپس کرے گا، قومی خزانہ کسی کا ذاتی نہیں، قومی مجموعی فنڈز کا پیسہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے ٗ حکومت کے پاس اکثریت ہے،کسان پیکج کی پارلیمنٹ سے منظوری لے۔ منظوری کے بعد حکومت بے شک 20 ارب ایک دن میں تقسیم کردے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…