پشاور(آن لائن) دہشت گردوں کی فائرنگ سے3اہلکار شہید اور3شدید زخمی ہو گئے ، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ،ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اسی دوران رنگ روڈ پر قاضی گلی کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ دو اہلکاروں نے راستے میں جام شہادت نوش کیا جبکہ تیسرا اہلکار ہسپتال پہنچ کر دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































