ممبئی(آئی این پی) سابق حسینہ عالم و بولی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان سے جب بھی انکے سابق بوائے فرینڈ سپر سٹار سلمان خان کے متعلق سوال کیا جائے وہ ہنستے ہوئے ٹال جاتی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ اداکارہ سلمان خان کا نام لئے جانے پر ایسا رد عمل ظاہر کیا کہ حاضرین حیران رہ گئے۔بولی ووڈبھاسکر کی رپورٹ کے مطابق ایشوریا رائے سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک رپورٹر نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا وہ مستقبل میں کبھی ایکس بوائے فرینڈ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی؟پس سوال سنتے ہی ایشوریا رائے غصے سے لا ل پیلی ہو گئیں اور انٹرویو درمیان میں ہی چھوڑ کر ہال سے باہر نکل گئیں، اتنا ہی نہیں انہوں نے دوران انٹرویو لی گئی تمام تصاویر بھی اور ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کروا دیں۔یاد رہے کہ پہلی بار ایشوریا رائے بچن نے سلمان خان کے حوالے سے کسی سوال پر ایسا سخت ردعمل دیا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران تھا۔