اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مقبول ترین ٹی وی میزبان، کمپیئر، شاعر و ادیب نے عمران خان کو امید کی آخری کرن قرار دے دیا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں طارق عزیز سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے 1997 ءکے انتخابات میں آپ نے پی پی کے اہم رہنما اور عمران خان کو قومی اسمبلی کے انتخابات میں شکست دی تھی،وہ عمران خان کا پہلا الیکشن تھا۔ آپ کے خیال میں اس وقت ملک کے حالات کون بہتر کر سکتا ہے؟ طارق عزیز نے جواب دیا کہ ایک بندہ ایسا ہے جس سے مجھے امید ہو سکتی ہے ۔اور وہ بندہ عمران خان ہے جسے میں نے شکست دی تھی۔