جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2016-17میں نئی اور خالی آسامیوں پر چالیس ہزار سے زائد بھرتیاں کا فیصلہ

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2016-17میں نئی اور خالی آسامیوں پر چالیس ہزار سے زائد بھرتیاں جبکہ پانچ ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سب سے زیادہ بھرتیاں محکمہ تعلیم میں بیس ہزار تک کی جائیگی دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا پولیس ،تیسرے نمبر پرمحکمہ صحت ، میں کی جائیگی ۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق مختلف پراجیکٹس اور کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے بھی نئی آسامیاں پیدا کی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پچاس ہزار سے زائدنئی آسامیاں مختص کرنے کی سفارشات کی گئی تھی تاہم ذرائع کے مطابق 72ارب روپے شدید مالی خسارے کے باعث نئے مالی سال کے موقع پر آسامیوں کی تعداد کم از کم رکھی گئی ہے ۔ جبکہ کنٹریکٹ پرتعینات ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کے لئے بھی فنڈز مختص کیا جا رہا ہے ۔ کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹروں کو مستقل کردیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری محکموں میں تعینات ملازمین کی اپ گریڈیشن پہلے سے ہی کی ہے ۔ نئی بھرتیوں کا اعلان بجٹ کے موقع پرکردیا جائے گا ۔ نئی بھرتیوں کے لئے اخراجات بھی مختص کئے جا رہے ہیں نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں ، کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تفصیلات سمیت بجٹ کے بارے میں تجاویز محکمہ خزانہ کو ارسال کی جا چکی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…