پشاور(نیوزڈیسک)ملا منصور کی مبینہ ہلاکت،طالبان کی پراسرارخاموشی،بہت بڑا سرپرائز دینے کی تیاریاں، تفصیلات کے مطابق ملا منصورکی بلوچستان میں مبینہ ہلاکت پر تاحال طالبان کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تجزیہ کار اس موقع پر طالبان کی پراسرارخاموشی کو تعجب کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملا منصور کے انتخاب سے قبل بھی طالبان میں اختلافات بہت زیادہ بڑھ گئے تھے مگر پھر ملا منصور کے نام پر اتفاق ہوگیا اب جبکہ ملا منصور کی ہلاکت کی خبریں گرم ہیں تو یہ سوال زورپکڑ گیا ہے کہ طالبان کانیا سربراہ کون ہوگا؟ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے طالبان کی جانب سے بہت بڑے سرپرائز کا دعویٰ کیا ہے اور وہ سرپرائز ملامنصور کے جانشین کے نام کا ہے جس کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہ امریکہ کے سب سے بڑے مخالف سراج الدین حقانی جن کے خلاف امریکہ پاکستان سے ایک عرصے سے کارروائی کا مطالبہ کرتا آرہا ہے ہوسکتے ہیں سراج الدین حقانی کے ساتھ ساتھ ملا عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب کا نام بھی لیاجارہاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئندہ 72گھنٹے بہت اہم ہیں اور ان 72گھنٹوں میں کسی بھی وقت طالبان کے نئے سربراہ کا اعلان کیاجاسکتاہے۔