اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز میں افسوسناک واقعہ،پاکستانیوں نے قوم کے دِل جیت لئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز میں سفر کرنے والی مریض لڑکی کی حالت اچانک خراب ہوگئی ،فوری طورپر مریضہ کی قریبی سیٹیں خالی کروالی گئیں، کچھ ہی دیر بعد جہاز کے کپتان نے اعلان کیاکہ مریضہ کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے اگر جہاز میں طبی شعبے سے منسلک افراد ہیں تو وہ فوری طورپر رجوع کریں، دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً پندرہ افراد مریضہ کے گرد جمع ہوگئے حیرت انگیز طورپر ان میں سے آدھی خواتین تھیں جو کہ تمام ڈاکٹرز تھے جنہوں نے فوری طورپر مریض لڑکی کو طبی امداد دینے میں معاونت کی ،مریض لڑکی کی نم آنکھیں کہہ رہی تھیں کہ ”مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے“ ۔