جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

امریکی ڈرون طیارے کا پاکستانی حدود میں حملہ ،سراج الحق نے سنگین سوال اُٹھادیا

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق نے حکمرانوں کونظریاتی اور معاشی دہشتگردقراردیتے ہوئے انہیں ملک کیلئے خطرہ قرار دیدیا اور کہاکہ وزارت دفاع جواب دے جب امریکی ڈرون طیارہ سینکڑوں کلومیٹرپاکستانی حدود کے اندر اپنے ہدف کونشانہ بنارہاتھا توکیاپاکستانی ادارے سورہے تھے ؟مرکز اسلامی پشاور میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم اوروزارت دفاع کے مابین ڈرون حملے پر بیانات تضادات کاشکار ہیں اورنہ ہی آج تک اس کی وضاحت کی گئی پاکستانی حدود میں مجرموں کوپکڑنااورانہیں سزادیناریاست کی ذمہ داری ہے کسی دوسرے کو پاکستانی حدود میں کارروائی کااختیارحاصل نہیں امریکی طیارے نے جب سینکڑوں کلومیٹر پاکستانی حدود میں اپنے ہدف کونشانہ بنایا تو پاکستانی ادارے کیوں خاموش رہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران نظریاتی اور معاشی دہشتگردی میں ملوث ہیں جن سے پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہے موجودہ بدعنوان عناصر کبھی بھی محفوظ پاکستان کے ضامن نہیں ہوسکتے مجرم جوبھی ہو دہشتگردہو یا کوئی اور قانون توڑنے والا اس کو گرفتارکرناریاست کی ذمہ داری ہے حکومت پاکستان اورحکمران امریکی عینک سے ملک کو دیکھنے کے بجائے ملک کی مفادات کو مدنظررکھ کر فیصلے کرے۔قبل ازیں ملی یکجہتی کونسل کے طویل اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ ڈرون حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے امریکہ خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژکررہا ہے اور جب تک وہ اس خطے میں موجود رہے گا امن کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا اس لئے 27مئی کو جمعہ کادن یوم سیاہ کے طور پر منایاجائیگا جس میں تمام مذہبی جماعتیں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے احتجاج کریں گی۔انہوں نے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجدکوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارتی ایماء پر مذہبی جماعتوں خصوصاًجماعت اسلامی کے رہنماؤں کو عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی پر چڑھایاجارہاہے بھارت بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف ایک بیس کیمپ کے طور پر استعمال کررہاہے حکومت پاکستان اپنی مجرمانہ خاموشی توڑ کر عالمی عدالت انصاف اور بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کواٹھائے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل کومرکز اور صوبے کے بعد اب مظفرآباد اورگلگت بلتستان کے ساتھ تمام اضلاع میں فعال کیاجائیگا۔بجٹ میں عوام کو ریلیف دی جائے مسئلہ کشمیر کو عوام کے امنگوں کے مطابق حل کیاجائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کی جائیں اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر عبدالخیرزبیری نے کہاکہ کونسل کا مرکزی اجلاس 28ستمبرکولاہورمیں منعقدہوگاجس میں ملی یکجہتی کونسل کی نئی کابینہ کاانتخاب کیاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…