منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عوام کی جیب پرخاموشی سے 65ارب کا ڈاکہ،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس مفادات کی مشترکہ کونسل میں پیش ہونے والی نیپرا کی رپورٹ پر حکومت سے جواب طلب کریں ۔نیپرا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2015 ء میں خفیہ سرچارجز لگا کر بجلی کے صارفین سے 65ارب روپے اضافی وصول کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اس حکومتی ڈاکے کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ عوام سے لوٹی گئی دولت انہیں واپس دلائیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ حکومتیں عوام کو ریلیف دیتی ہیں مگر موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کو لوٹنے کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ایک طرف دعوے کرتے ہیں کہ وہ سستی بجلی کی فراہمی کیلئے ماہانہ اربوں روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں جبکہ نیپرا کی رپورٹ بتارہی ہے حکومت بجلی کے صافین کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے مفادات کی مشترکہ کونسل میں کے کسی صوبہ کے عوامی نمائندے نے تاحال اس پر اپنا احتجاج ریکارڈ نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں بشمول سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی کسی رکن اسمبلی نے اس قومی ڈاکے پر صدائے احتجاج بلند نہیں کی اور نہ ہی اپوزیشن کی کسی جماعت نے تاحال اسمبلی میں کوئی قرارداد جمع کروائی اور نہ تحریک التواء۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے اور اپوزیشن بھی مفاد عامہ کے تحفظ میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کم کرنے کی آڑ میں دھڑا دھڑ غیر ملکی قرضے بھی لیے جارہے ہیں۔ پاور سٹیشنز کے افتتاح بھی ہورہے ہیں۔ گردشی قرضے بھی ادا ہورہے ہیں اربوں کی اووربلنگ بھی ہورہی ہے اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے ہے جس کی وجہ سے زندگی کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ نواز ،شبہاز حکومت توانائی کا بحران حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔قوم کو تین سال سے ایم او یو سائن کرنے ،پاور سٹیشنز کے افتتاح کرنے پر ٹرخایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…