منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کو مستقل کیا جائے گا کہ نہیں؟ اہم حکومتی رہنما نے اندر کی بات بتا دی

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (آن لائن ) سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹیریٹ کا اجلاس منگل کے روز ہوا جس میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کئے جانے سے متعلق معاملہ زیر بحث رہا۔ وزیر مملک برائے کیڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 11 سو اساتذہ و ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مستقل کرنے سے قبل سکروٹنی کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ منگل کے روز اجلاس میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے گریڈ ایک سے چھ کے ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیلی ویجز اساتذہ کے حوالے سے کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ ملازمین کو مستقل کئے جانے سے متعلق معاملات طوالت کا شکار کیوں ہے۔ کمیٹی اراکین کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے تاہم اس کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا ہے اور اس معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات بھی موجود ہیں جبکہ جو ملازمین اپنی خدمات دے چکے ہیں اور ایک عرصہ سے اسلام آباد کے ماڈل سکولوں میں طلبہ و طلبات کو پڑھا رہے ہیں ان کی سکروٹنی کا عمل کیوں ضروری ہے۔ وزیر کیڈ نے اس حوالے سے کمیٹی کو بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے حتمی منظوری اور سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کا انتظار ہے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے میں نیک نیتی رکھتے ہیں۔ وزیر کیڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی غیر قانونی اور بوگس بھرتیوں پر اڑھائی سال قید کاٹ چکے ہیں جبکہ اب میں اس غلطی کو دھرا نہیں سکتا ہوں۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گریڈ سولہ اور سترہ کے لیے ایک پوسٹ ایک امیدوار کا کیس ایف پی ایس سی کو بھجوانے کی تجویز ھے۔سیکرٹری ایف پی ایس سی حسیب اطہر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سالہا سال سے اگر یہ کام کر رہے ہیں تو سسٹم کو ان ڈیلی ویجز ملازمین کی ضرورت ھے۔کمیٹی نے وزیر مملک برائے کیڈ کو 1 ہفتہ کے اندر دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ وزیر کیڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منسٹری کو تین ہفتے کا وقت دیا جائے تاکہ تمام موجودہ پوسٹس کو ڈیکلیئر کیا جائے جس کے بعد ڈیلی ویجز اساتذہ کو پوسٹس کے مطابق عہدے اور گریڈ دیئے جا سکیں۔واضح رہے کہ اس وقت وفاق میں 80 فیصد اساتذہ ڈیلی ویج پر کام کر رہے ہیں جسکی ماہانہ تنخواہ 13 ہزار روپے ہے۔496 اساتذہ اور 604 دیگر سٹاف ڈیلی ویج پر سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…